پنجاب کو نہ بدلا تو ۔۔۔۔ نااہلی کا طعنہ دینے والوں کو عثمان بزادار کا اوپن چیلنج ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور گزشتہ 2 برس کے دوران 51 ہزار 50 شکایت موصول ہوئی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے ناقدین جو

کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں، میں انہیں کہتا ہوں کہ پنجاب بدل کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 11 ہزار سے زائد شکایتوں کے خلاف انکوائریز کا آغاز کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران اینٹی کرپشن انکوائریز کی مد میں 3 ہزار 185 کیسز درج کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 3 ہزار 904 ملزمان کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 27 ماہ کے دوران ملزمان سے ریکوری کی شرح 532 فیصد زائد رہی ہے۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران 43 کروڑ روپے جبکہ محض 27 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *