سیاستدان کورونا وائرس کے نشانے پر۔۔!!!بلاول بھٹو کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ،اب تک ہزاروں لوگ اس وبا ء کی وجہ سے موت کا شکار ہو چکے ہیں ،پچھلے کافی عرصے سے بے شمار سیاستدان اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا

وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے معمولی علامات ہیں جس پر میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہےیاد رہے کہ کافی دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بلاول نے خود کو قرنطینیہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے

سے ویڈیو لنک پر خطاب کروں گا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی رہائشگاہ سے اپنے سیاسی معاملات کو جاری رکھوں گا،انہوں نے تمام لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ لوگ ماسک کا اہتمام لازمی کریں ،علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ عوام جمہوریت کے ساتھ ہے وہ سلیکٹڈ حکومت نہیں چاہتی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.