بریکنگ نیوز: حکومت کا اپوزیشن اتحاد”پی ڈی ایم”کو بڑی ٹکر دینے کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پی ڈی ایم اتحاد کو بڑی ٹکر دینے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بلا لیا گیا ،حکومتی اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ وزیر اعظم آفس میں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے جہاں حکومت کیخلا ف محاذ تیار کر رکھے ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپوزیشن اتحاد

کو ہر پلیٹ فورم پر جواب دینے کیلئے کہہ دیا ہے ،وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں کہا کہ حکومت ڈائیلاک پر یقین تو رکھتی ہے مگر احتساب پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کوئی بھی محب وطن ن لیگ یا اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہے ،صورتحال اس وقت یہ ہے کہ ن لیگ خود فوج مخالف بیانیہ پر تقسیم ہو چکی ہے ،اس وقت اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں ،اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے ۔وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی وپارٹی ترجمانوں اوررہنماؤں کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ن لیگی رہنماایازصادق کےبیان سمیت قومی معاملات پرمشاورت کی گئی ،اجلاس میں معاشی ،سیاسی اور قومی امور پر زیر غور آئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا ریاستی اداروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کرینگے ، اپوزیشن کے ریاستی اداروں پر تمام حملوں کو ناکام بنا دینگے ،عمران خان نے کہا پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ پی ڈی ایم کو ہر پلیٹ فورم پر جواب دیا جائے ،اجلاس میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کوکائونٹر کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ،وزیر اعظم نے ریاستی اداروں کے تقدس ،تحفظ کو آئینی ،سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دے دیا ۔حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف اپوزیشن ایجنڈا کو شکست دینے کیلئے وزیر اعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملکی موجود ہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.