اداکارہ ثنا جاوید نے بندوق کیوں چلائی ؟سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے، انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ فائرنگ رینج کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ثنا نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ ہتھیارچلا رہی ہیں۔ثنا نے اپنی پوسٹ میں

لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں نے ہتھیار چلایا ہے، میرے شوہر نے مجھے ہتھیاروں اور سیلف ڈیفنس سے متعارف کروایا۔انہوں نے لکھا کہ میں خوفزدہ تھی لیکن میں یہ سیکھنا چاہتی تھی۔ انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کچھ عرصہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.