پاکستانی متاثر نہیں ہوں گے

کویت میں لاکھوں غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی سے زیادہ پاکستانی متاثر نہیں ہوں گے غیرملکیوں کی جگہ کویتی افراد کو ملازمت دینے سے لاکھوں بھارتیوں کی نوکریاں چلی جائیں گی

کویت (نومبر2020ء) کویت کی حکومت نے کچھ عرصہ قبل لاکھوں غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر کے ان کی جگہ مقامی بے روزگار مرد و خواتین کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے باعث غیر ملکی ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کویت میں موجود پاکستانی ملازمین بھی بہت پریشان ہیں۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی پاکستانی تارکین کی نوکریاں بچانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی افراد کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے۔تاہم وزارت اوور سیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کویت میں غیر ملکیوں کو فارغ کرنے کی پالیسی سے زیادہ پاکستانی متاثر نہیں ہوں گے۔ اس کا زیادہ اثر بھارتی تارکین پر پڑے گا جن کی کویت میں تعداد 13 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔پاکستان بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف نور کے مطابق ’پاکستان کویتی حکام کو اس بات پر قائل کر رہا ہے کہ وہ اس عمل کے دوران پاکستانی ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *