ساس کی ہو گئی بلے بلے۔۔!!!داماد کو شادی پر ایسا انوکھا تحفہ دے ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے،سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور(ویب ڈیسک)شادی پر بے شمار تحفے تحائف دولہا دلہن کو ملتے ہیں ،ایسی ہی ایک شادی میں خاتون نے اپنے داماد کو کلاشنکوف کا نوکھا تحفے دے دیا، خاتون کی جانب سے انوکھا تحفہ دیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا

تحفہ دیکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس تحفے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جسے کئی لوگوں نے پسند کیا بالخصوص مردوں نے اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے بے شمار کمنٹس دیے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اختیار حسین نامی ٹوئٹر صارف ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔
ہمارے مطالبے پر غور کیا جائے‘۔دلہا کو کلاشنکوف کا تحفہ دئیے جانے پر ریحان عابدی نامی فیس بک صارف نے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔۔ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا۔روایات کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے لڑکے کو سونے کا تحٖفہ دیا جاتا ہے مگر اس شادی میں ساس نے پرانی روایت کو توڑتے ہوئے اپنے داماد کو کلاشنکوف تحفے میں دے دی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.