ٹرمپ کے بعد نریندر مودی کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟سینئیر صحافی حامد میر کی تہلکہ خیز پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک)امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی جس کے بعد وہ امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے ہیں ۔جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے پر حامد میر نے امریکی عوام کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی مودی کا انجام بھی بتا دیا مائیکرو بلاگنگ ویب

سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے پر امریکہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،امریکی عوام نے میڈ یا اور انسانی حقوق کے دشمن کو مسترد کردیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک رویے کا نام ہے جو نفرت، تعصب اور عدم برداشت سے شروع ہو کر خود غرضی پر ختم ہوتا ہے امریکہ میں ٹرمپ کی شکست دراصل دیگر ممالک میں بھی اس رویے کے زوال کا آغاز ہے ،ٹرمپ کے دوست مودی کا انجام بھی مختلف نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں امریکہ کے صدارتی انتخابات کو چوتھا روز گزرنے کو ہے لیکن مکمل نتائج اب تک نہیں آئے۔ ایسے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی الیکشن پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ میں الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار کی منتقلی ہو جاتی ہے۔ سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا۔ وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے۔‘خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوئی تھی لیکن نتائج7 نومبر تک بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں لیکن اب بھی 4 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ بعض ریاستوں میں پہلے صدر ٹرمپ کو برتری حاصل تھی لیکن گنتی کے دوران جوبائیڈن کی لیڈ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایسے میں وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ میں الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار کی منتقلی ہو جاتی ہے. سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا. وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *