واپڈا نے کورونا وباء کے دوران عوام کو دیا گیا ریلیف واپس لے لیا ، بڑا حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پارلیمارنی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرونا کے وباء کے دوران بجلی کے گھریلوصارفین کو بجلی کا بلوں میں معاف کیا گیا تھاجو کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ایک بڑا ریلیف دیا گیا تھا اگر کسی سے یہ وصول کیا جا رہاہے

تو اس کو فوری میں ختم کردیا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ واپڈا نے صارفین سے ریلیف وصول کرنا شروع کردیا ہے اگر کسی سے یہ ریلیف وصول کیا جارہا ہے تو اس کو ختم کر کے فوری واپس کیا جائےگا آن لائن کے مطابق یہ اعلان انہوں نے فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جواب کے دوران اس وقت کیا جب ان کے بیان پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جانب حکومت کی طرف سے بجلی پر دیا گیا ریلیف واپڈا نے گھریلو صارفین سے اقساط کی شکل میں وصول کرنا شروع کر دیاتومیاں فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا حکومت نے جو انڈسٹری کو بجلی کی شکل میں ریلیف دیا ہے، صنعتکاروں اور تاجر وں کیلئے بڑا ریلیف ہے آج ہماری انڈسٹری کے پاس اتنا کام ہے کہ کام کیلئے مزدور نہیں ملے رہے،پاکستان کے عوام وزیرا عظم عمران خان کی پالیسیوں سے خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف واپس لیا جانے لگا۔ بجلی صارفین سے اقساط کا ریلیف بھی واپس لے لیا گیا۔ لیسکو انتظامیہ نے گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل بلوں کی اقساط بھی بند کر دیں۔ لیسکو کی تمام سب ڈویژنز، ڈویژنز اور سرکل آفسز میں اقساط بند ہونے کے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے۔کورونا میں دیا جائے والا ریلیف موجودہ بلوں میں شامل ہونے سے صارفین چکرا کر رہ گئے۔ گزشتہ کے بلوں کے ساتھ سابقہ بلوں کی اقساط شامل ہونے سے بل کئی گنا بڑھ گئے۔ کورونا وائرس سے ستائے بجلی صارفین کے لیے مکمل بل ادا کرنا نا ممکن ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو فیلڈ افسران نے ریکوری کو 100 فیصد کرنے کے لئے اقساط بند کر دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *