سرکاری ملازمین کی موجیں ۔۔ حکومت نے ایڈوانس تنخوا دینے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ نے ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کو پنشن بھی دیوالی سے پہلے ہی

ادا کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین مذہبی تقریبات بھرپور انداز میں مناسکیں گے۔محکمہ خزانہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ اور پنشن دے دی جائے گی۔ دوسری جانب کرونا وائرس کی صورتحال ایک بار پھر قابو سے باہر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ لاہور میں میو ہسپتا ل کے بعد اب سروسز ہسپتال کے تین شعبوں کے آپریشن تھیٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سروسز اسپتال میں جنرل سرجری، گائناکالوجی اور آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کے آپریشنز 22 نومبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میو اسپتال لاہور میں بھی روٹین آپریشن بند کیے جا چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 77 ہو گئی ہے جب کہ صوبے میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 407 تک پہنچ چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.