آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات۔۔۔ کن معاملات پر بات ہوئی؟ جانیے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے، زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی انتھک کاوشوں کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

جی ایچ کیو میں زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، افغانستان میں دیرپا امن کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *