بریکنگ نیوز:حکومت نے روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی ہے تاہم نان بائیوں نے اسے مسترد کردیا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی

گئی ہے تندور ایسوسی ایشن نے نیا نرخنامہ مسترد کردیا اور روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر تندور ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 30 روپے سے کم قبول نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافے کی خاطر نان بائی گزشتہ 12 روز سے ہڑتال پر ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.