ہم پنجاب کے چوڑے چمار نہیں ،عزت دار ہیں ۔۔۔ ثناءاللہ زہری نے نواز شریف کو کھری کھری سنا دیں

لاہور (ویب ڈیسک ) ثناءاللہ زہری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوئے پنجابیوں کے خلاف نازیبا کلمات کہہ دیے۔انہوں نے (ن) لیگیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام عزت مانگتی ہے، بلوچستان کی عوام جی ٹی روڈ کے”چوڑے“،”چماڑوں“ کی طرح نہیں ہے جن کو ٹکٹ کا لالچ

ہوگا اور ان سے جو چاہے مرضی کروا لو، یہ بلوچستان ہے پنجاب نہیں۔ثناءاللہ زہری نے لیگی رہنماؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لیگیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب بلوچستان سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی ایک بھی سیٹ جیت کر دکھائے۔لٹیا تو ڈوب ہی جاتی ہے مگر لٹیا ڈوبنے کے ساتھ جو خمیازے بھگتنا پڑتے ہیں ان کا عرصے تک ازالہ نہیں ہو پاتا۔اس وقت ملک میں پی ڈی ایم کی تحریک عروج پر ہے مگر اس میں دراڑیں پڑنا بھی شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ نے فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف سخت موقف اپنا یااور آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے کر ان پر بے بنیاد الزامات بھی لگا ڈالے۔اب اس بیانیہ کی تاب دیگر سیاسی جماعتیں نہیں لا سکیں۔لہٰذا بلاول بھٹو نے بھی بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے اعتراض ہے آرمی سے نہیں۔ادھر فضل الرحمٰن کی پارٹی کے مولانا حسین احمد نے بھی اس بات کو نواز شریف کا ذاتی بیانیہ قرار دے دیا جبکہ ن لیگ کی پارٹی میں بھی بوکھلاہٹ پیدا ہو گئی۔اس بیانیے کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز بلوچستان سے سابق وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری اور جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ تو چھوڑ دی مگر ساتھ ہی پناب اور پنجابیوں کے دلوں پر بھی کاری وار کر ڈالے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے عبدالقادربلوچ کے بعد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا۔ ثناءاللہ زہری نے کوئٹہ میں عبدالقادربلوچ کے ساتھ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے ہمیشہ کے لئے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *