پاکستانی خاتون دبئی میں پراسرار طور پر غائب

خراب معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان واپس جانے سے ناخوش پاکستانی خاتون دبئی میں پراسرار طور پر غائب ہوگئی
قرۃ العین نامی 41 سالہ شادی شدہ خاتون گزشتہ 22 برس سے دبئی میں مقیم، پریشان حال شوہر اہلیہ کو تلاش کر کر کے تھک گیا، لوگوں سے اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے مدد کرنے کی اپیل

دبئی ( 12 نومبر2020ء) خراب معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان واپس جانے سے ناخوش پاکستانی خاتون دبئی میں پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں برسوں سے مقیم ایک پاکستانی خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مختار علی نامی پاکستانی شخص نے بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ قرۃ العین نامی 41 سالہ شادی خاتون 9 نومبر سے لاپتہ ہے۔ اس کی اہلیہ گزشتہ 22 برس سے دبئی میں مقیم ہے، تاہم اب کرونا وائرس بحران اور معاشی مشکلات کی وجہ سے اس نے اہلیہ سے کہا کہ وہ پاکستان واپس چلی جائے۔ مختار کا کہنا ہے کہ اسی بات کی وجہ سے قرۃ العین ناخوش تھی، وہ پاکستان واپس جانے کیلئے راضی نہ تھی۔ پھر 9 نومبر کی صبح ایک ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد میں دفتر کیلئے نکل گیا، لیکن جب گھر واپس آیا تو بیوی گھر پر موجود نہیں تھی۔ حیران کن طور پر قرۃ العین کا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر اشیاء بھی گھر پر ہی موجود ہیں۔ بعد ازاں بیوی کے لاپتہ ہو جانے کی رپورٹ پولیس کو دی، ہسپتالوں میں چھان بین کی، دوستوں اور رشتے داروں سے بھی پوچھ لیا، لیکن اہلیہ کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ پریشان حال شوہر اہلیہ کو تلاش کر کر کے تھک گیا اور اب لوگوں سے اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ مختار کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ قرۃ العین کے لاپتہ ہو جانے کے باعث پاکستان اور امریکا میں موجود ہمارے رشتے دار بھی پریشانی کا شکار ہیں، ہمارا ایک بیٹا ہے جو امریکا میں ملازمت کرتا ہے۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ میری اہلیہ کے بارے کسی بھی قسم کی معلومات ہونے کی صورت میں انہیں فوری آگاہ کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *