متحدہ عرب امارات سے ایمان پرور خبر آ گئی

متحدہ عرب امارات سے ایمان پرور خبر آ گئی, ٰشارجہ کی جیل میں بند 4 افراد نے اسلام قبول کر لیا
شارجہ(14 نومبر2020ء ) اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو بھی اس دین کے دائرے میں شامل ہو جاتا ہے ، اس کی دُنیا اور آخرت دونوں سُدھر جاتی ہیں۔کیونکہ مذہب اسلام صرف عبادات و عقائد کامجموعہ نہیں ہے، بلکہ زندگی کو بہترین انداز سے گزارنے کا ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلامی تعلیمات اتنی دلکش اور پُر اثر ہیں کہ ہر سُننے والے کے دِل و دماغ کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں۔

اگرچہ موجودہ دور میں مذہب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اسلاموفوبیا کے رحجان میں تیزی آنے کے باوجود دُنیا بھر میں مسلمانوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔شارجہ میں بھی چار غیر ملکی اسلام سے متاثر ہو کر اس کے دائرہ امن و سلامتی میں داخل ہو گئے ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ کی جیل میں بند چار قیدیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔قیدیوں کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے دبہ الحسن اور الزاید کے پولیس اسٹیشنز میں تقریب ہوئیں جن میں اعلیٰ پولیس حکام بھی شریک ہوئے۔ اسلام کی حقانیت سے روشناس ہونے والے ایک قیدی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ بہترین سلوک کیا، ہمیں یہاں بھرپور توجہ اور محبت دی گئی جس نے ہمیں مسلمان قوم کو احترام دینے اور اسلام کو جاننے کی جانب راغب کیا۔ہم نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا تو پتا چلا کہ یہ مذہب امن، محبت، ہمدردی اور رواداری سے بھرپور ہے۔ جیل میں ہونے والے اسلامی لیکچرز نے ہمیں بہت زیادہ رہنمائی دی اور ایک نیک زندگی گزارنے کے لیے تیار کیا ہے۔ ابوظبی پولیس کے اعلیٰ عہدے دار بریگیڈیئر خالد الحمادی نے بتایا کہ جیل حکام کی جانب سے قیدیوں سے بہترین سلوک کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ہمارا مذہب اسلام بھی یہی سکھاتا ہے ۔ یہ غیر مسلم قیدی قید کے دوران اسلامی اخوت و مساوات اور ہمدردی و حُسن سلوک کی تعلیمات سے واقف ہوئے جس کے بعد انہوں نے یہ مذہب اپنانے کا فیصلہ کیا۔ قبولِ اسلام کے بعد ان چاروں قیدیوں کو اسلامی نام بھی دیئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *