چاہے جو ہو جائے ملتان کے جلسے میں لازمی جانا۔۔۔ نواز شریف نے مریم کو کیا ہدایات کیں ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ کون لوگ ہو تم

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ جلسہ 30 نومبر کو جلسہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں ضرور شرکت کروں گی

کیونکہ والد نے کہا کہ ذاتی رنج و غم کو بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا دکھ اور غم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جہد و جہد کر رہے ہیں اور یہ جہد و جہد ہماری ذاتی نہیں بلکہ قومی ہے اور اسے نتیجہ خیز بنانا ہے۔ مریم نواز نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے چچا شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں اور اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے اس وقت ملک کے حالات ہو چکے ہیں اب اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے جبکہ میرا تجزیہ ہے کہ حالات اس سے زیادہ خراب ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.