تحریک انصاف نے میدان مار لیا

گلگت بلتستان جی بی حلقہ 10میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا
پی ٹی آئی امیدوار سید امجد زیدی نے 5872 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے دی ، حلقے میں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار سید محسن رضوی نے 1396ووٹ حاصل کیے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

گلگت15 نومبر2020ء) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے انتخابی امیدواروں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،جی بی حلقہ 10میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار سید امجد زیدی نے 5872 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے دی ہے، حلقے میں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار سید محسن رضوی نے 1396ووٹ حاصل کیے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی 10میں تحریک انصاف نے انتخابات میں دوآزاد امیدوار وں، پیپلزپارٹی کو بھاری ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار سید امجد زیدی نے 5872ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار نے1396 ووٹ، پیپلزپارٹی کے نیازعلی صیام نے400 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ ن نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔واضح رہے آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 24میں سے 23 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی اورنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف21، پیپلزپارٹی 23 اور مسلم لیگ ن کے21 امیدواروں سمیت الیکشن میں190آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، اسی طرح مسلم لیگ کے 14، جے یوآئی ف 11، اسلامی تحریک7اور پی ایس پی کے4، ایم کیوایم3، مجلس وحدت المسلمین 3اور جماعت کے 2امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

الیکشن میں 7 لاکھ 45 ہزار361 رجسٹرڈووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں 4لاکھ سے زائد مرد ووٹرز اور 3لاکھ 35ہزار سے زائد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ضلع دیامر 4،ضلع گانچھے 3،ضلع غذر3، ضلع گلگت3،ضلع ہنزہ، اسکردو میں انتخابی حلقوں میں عوام میں انتخابی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *