لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔۔۔ !!! حکومت کا تمام پی ڈی ایم کے قائدین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا ایس اوپیزکے حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا۔ پی ڈی ایم کی قیادت اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں پی ڈی ایم کے ملتان کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 11جماعتوں کا مکس اچار گھنٹہ گھر چوک میں صرف ڈھائی ہزار بندے اکٹھے کر سکا، ہم اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کی سیاست کا ملتان میں جنازہ پوری دنیا نے دیکھا۔ یہ لوگ اپنے ابو کو بچانے کے لیے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی چھوٹی جلسیوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ، گلگت میں انہوں نے اتنے بڑے بڑے جلسے کر کے کونسا تیر مارلیا؟ان لوگوں نے صرف اپنی نااہلی ثابت کی ہے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ یہ لوگ ملتان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیساماحول پیدا کرنے چاہتے تھے لیکن بزدار حکومت نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور ان کی خواہشات کو پورا نہ ہونے دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کارکنوں کو تو ہم کچھ نہیں کہیں گے لیکن پی ڈی ایم کی تمام قیادت کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے اور کارروائی بھی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پشاور میں منہ جوڑے جس سے ان میں کورونا پھیلا ۔ خود تو بلاول چھپ کر بیٹھا ہے لیکن عوام کو باہر نکلنے کی دعوت دے رہا ہے۔ آج کے جلسے کے بعد ان سب کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.