پاکستانیوں مبارک ہو،امریکہ بھی پاکستان جیسا بن گیا۔۔۔اسد عمر کا دلچسپ و معنی خیز بیان سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات کو چوتھا روز گزرنے کو ہے لیکن مکمل نتائج اب تک نہیں آئے۔ ایسے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی الیکشن پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ میں

الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار کی منتقلی ہو جاتی ہے۔ سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا۔ وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے۔‘خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوئی تھی لیکن نتائج7 نومبر تک بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں لیکن اب بھی 4 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ بعض ریاستوں میں پہلے صدر ٹرمپ کو برتری حاصل تھی لیکن گنتی کے دوران جوبائیڈن کی لیڈ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایسے میں وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ میں الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار کی منتقلی ہو جاتی ہے. سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا. وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے.یاد رہے کہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ڈیمو کریٹک کے امیدوار جوبائیڈن امریکا کے صدر بن گئے ہیں.امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن پنسلوانیا کے بیس الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،جس کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *