حالات بد ل گئے! سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، ہزاروں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع

ریاض (نیوز ڈیسک ) ورک ویزے بحال ، سعودی عرب نے پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں ہنر مند افراد مانگ لیے، نئے ملازمین کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب پاکستانی ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی حکام سے پاکستان سے سات ہزار ملازمین کی ڈیمانڈ کر دی گئی ہے، اب مختلف ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ، کمپیوٹر پروگرامرز ، انجینیئرز ، الیکٹریشنز ، سیلز مین اور ڈرائیوروں سمیت مختلف شعبوں میں سعودی عرب کو پاکستان سے ورکر درکار ہیں۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کے آغاز کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اس سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں بیرون ملک جانے والے افراد کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے .تاہم اس وقت ویزوں کی تعداد محدود ہے لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوئے تو اس کے ساتھ ہی مزید ورکروں کی مانگ بھی بیرون ممالک سے آئے گی جس کے مطابق بعد ازاں زیادہ تعداد میں لوگوں کو وہاں مواقع دیے جائیں گے۔ورک ویزے بحال ، سعودی عرب نے پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں ہنر مند افراد مانگ لیے، نئے ملازمین کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب پاکستانی ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.