مسلم لیگ ن کے سنجیدہ لوگ پارٹی بچانا چاہتے ہیں لیکن مریم نواز ۔۔۔ (ن)لیگ کی سیاست کس جانب جا رہی ہے ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورچیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ لوگوں کیلئے ” مفت مشورہ “ ہے کہ اگر اُنہوں نے رہی سہی پارٹی کو بچانا ہے تو اِنہیں ہمت کر کے مریم صفدر کو جاتی امراء تک محدود کرنا ہوگا،

مریم صفدر کااپنے والد اور چچا کی سیاست کا سوا ستیا ناس کرنے کاٹریک ریکارڈ ہے اور اب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہیں۔اپنے دفتر میں خواتین رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر لوگ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ماضی کو دیکھاجائے تو مسلم لیگ (ن) قابل اعتبار جماعت نہیں،مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو متنازعہ بنانے کی منصوبہ بندی کے معاملے پربلاول زرداری سے ہاتھ کرکے اس کا عملی ثبوت دیدیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز یہ سمجھتی ہیں جس طرح اِنہیں جاتی امراءمیں ایک مقام اورمرتبہ حاصل ہےملکی سیاست میں بھی انہیں وہی مقام مل جائے گا تو یہ اُن کی بہت بڑی بھول ہے،مریم بتائیں اقتدار کے ذریعے کرپشن کرنے والے خاندان کا فرد ہونے کے علاوہ ان کی ملک کیلئے کیا خدمات اورجدوجہد ہیں؟۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سنجیدہ لوگ مریم نواز سے دوری اختیار رکھے ہوئے ہیں،اِنہیں ” مفت مشورہ “ ہے کہ اگر وہ رہی سہی پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو تھوڑی ہمت دکھائیں ا ور مریم نواز کو جاتی امراء تک محدود کریں بصورت دیگر پانامہ رانی جہاں جائیں گی مسلم لیگ ن کا سیاسی جنازہ نکال کر ہی واپس آئیں گی،گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *