مرہ زائرین کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا
نئے کرایوں کا اطلاق آج 9 نومبر سے ہو گا، آج سے ہی پی آئی اے کی عمرہ پروازیں بھی روانہ ہو سکیں گی

اسلام آباد( 9 نومبر2020ء ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دُنیا بھر کے عمرہ زائرین کویکم نومبر 2020ء سے مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں موجود لاکھوں مسلمانوں کے دل جلد از جلد یہ سعادت حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہیں۔ دُنیا بھر میں عمرہ کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر پہلا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی 17 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے آج کے روز سے عمرہ زائرین کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے بتا یاگیا ہے کہ آج کے روز سے عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کی دو طرفہ ٹکٹ تقریباً 97 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی، نئے کرائے کا اطلاق آج 9 نومبر بروز سوموار سے ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *