انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بالآخر وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو بے صبری سےانتظار تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹنٹنگ پرقابوپاناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اسٹنٹنگ کی روک تھام کےلئےٹائم لائنز پر مبنی جامع روڈ میپ تشکیل دیں اور جامع روڈمیپ کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا

اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا،متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اورسینئرافسران نے شرکت کی ، صوبائی چیف سیکرٹریزکی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹنٹنگ جیسے اہم مسئلے کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، اس کی وجہ سےبچوں ذہنی و جسمانی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور معاشرہ بچوں کی تعمیری صلاحیتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹنٹنگ پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، اسٹنٹنگ کی روک تھام کےلئےٹائم لائنزپر مبنی جامع روڈ میپ تشکیل دیں اور جامع روڈ میپ کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔خیال رہے وزیراعظم نے بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماپرپڑنےوالےاثرات پرتوجہ دلائی تھی اور غذائی قلت،غیرمعیاری خوراک سے بچوں کی صحت پر اثرات کا معاملہ اٹھایا تھا جبکہ اسٹنٹنگ کی روک تھام سے متعلق حکومتی ترجیحات واضح کی تھیں۔جبکہ دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کے تحفظات کے بعد کوئٹہ میں جلسہ ملتوی کرتے ہوئے 18 اکتوبر میں کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا جس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے، راجہ پرویز اشرف پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔پی ڈی ایم 22 نومبر کو پشاور، 25 نومبر کو کوئٹہ، 30 نومبر کو ملتان، 13 دسمبر کو لاہور، 16 دسمبر کو گوجرانوالہ اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کوئٹہ پروگرام میں تحفظات تھے اس لیے تاریخ تبدیل کی، آج کے اجلاس میں بغاوت کے مقدمے پر بھی گفتگو ہوئی۔احسن اقبال نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف کو سینئر نائب صدر پی ڈی ایم چنا گیا ہے، ، سیکریٹری انفارمیشن کے لیے میاں افتخار کو منتخب کیا گیا ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی باقی عہدیداروں کا چناؤ کرے گی۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات آئین کے تحت ہونے چاہئیں، آج کے اجلاس میں پی ڈی ایم کا مرکزی اسٹرکچر طے کیا گیا ہے، پاکستان کے عوام کا ایک سیلاب تحریک کے ساتھ ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *