مجھے مولانا فضل الرحمٰن کے حالات اور حلیہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ ۔۔۔۔۔ حسن نثار نے مولانا جی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف بہت زیادہ دباؤ اور غصے میں باتیں کررہے ہیں، نواز شریف کو پے در پے مشکلات نے ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، پیمرا نے کسی قانون کے مطابق نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی

لگائی ہے، مولانا فضل الرحمن کے نہ حلیے اور نہ حالات عوام سے ملتے ہیں یہ عوام کے وارث کیسے ہوسکتے ہیں،دلیپ کمار اور راج کمار کے گھر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف کی حالیہ تقاریرپر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اس صورتحال میں وہ بہت غصے میں ہیں، غیریقینی مستقبل ،اقتدار سے محرومی، اہلیہ کی وفات کے بعد تنہائی اور بیماریوں نے نواز شریف کو ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی طور پر جھنجھوڑ کر روک دیا ہے۔پیمرا کے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پیمرا نے کسی قانون کے مطابق نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے، ذہنی توازن کھوچکا ایسا شخص جو تین بار وزیراعظم بھی رہ چکا ہو وہ غیرذمہ دارانہ باتوں سے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جج صاحب کہتے ہیں نواز شریف سسٹم کو شکست دے کر گیا ہے، سسٹم کو شکست تو کوئی تب دے گا جب کوئی سسٹم موجود ہوگا۔خاص طرح کے لوگوں کیلئے تو اس ملک میں کوئی سسٹم نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کے بیان ملک کے اصل وارث ہم ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو بات کرتے ہوئے کچھ سوچ لینا چاہئے، مولانا فضل الرحمن کی وہ کمیونٹی ہے جن کے نہ حلیے اور نہ حالات عوام سے ملتے ہیں یہ عوام کے وارث کیسے ہوسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *