آپ کریں تو جلسہ! ہم کریں تو کرونا پہلے آپ نے کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کی، اب کنٹینر لگانے کی کر رہے ہو۔۔۔ چند دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ اپوزیشن نے حکومت کو آخری وارننگ دے دی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جلسہ کرے تو جلسہ، پی ڈی ایم جلسہ کرے تو کرونا،اب یوٹرن نہیں لینے دینے گے، جلسہ ہر حال میں ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لی جائیں۔

معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں تاہم 16 اکتوبرکا جلسہ ہر حال میں ہو گا حکومت جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے عوام کھڑی ہو چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جا چکی ہے اور یہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے۔چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو حکومت کے ذہنوں میں گوجرانولہ کا جلسہ نہیں نکل رہا ،حکومت کے اجلاسوں میں اپوزیشن جماعتوں کا گوجرانولہ کا جلسہ ایجنڈے ہوتا ہے،حکومت ذہنی طور پر گوجرانولہ کے جلسے کا شکار ہوچکی ہے ،حکومتی ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت جا چکی ہے حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ،کنٹینرز لگا کر کوشش کی جارہی ہے کہ جلسہ نہ ہونے دیا جائے۔،آٹا ،چینی چوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ،معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔16 اکتوبر کا جلسہ ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے کھڑی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہیحکومت جا چکی ہے ،حکومت اپنا بوریا بسرا سمیٹ رہی اور چوری کے آخری موقعہ کی تلاش میں لگی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *