کیپٹن (ر) صفدر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان

کیپٹن (ر) صفدر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان
کراچی والے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اگر ایسا ہوا تو پھر کیپٹن (ر) صفدر کےبچنے کا امکان نہیں۔ سینئر صحافی عامر متین کا تجزیہ

لاہور ( 23 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ اب جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے اس میں ابھی واضح ہے کہ پانچ سال بعد کیا ہونے والا ہے۔نیب نے 11 ریفرنس دائر کر دئیے ہیں، جس میں نواز شریف سمیت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے نام شامل ہیں،ان میں سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔اداروں میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہیں، پہلے اس بات پر توجہ ہوتی تھی کہ نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے یا نہیں۔ نواز شریف اپنی تقریر میں کیا کہیں گے لیکن اب وہ ساری توجہ کراچی والے واقعے پر چلی گئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر والا واقعہ پتہ نہیں کس کے لیے اچھا ہے اور کس کے لیے برا لیکن مجھے اس میں بچتا ہوا کوئی نظر نہیں آ رہا۔ مزار قائد پر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی اس کی سب نے ہی مذمت کرنی تھی لیکن اس معاملے کو اس طرح سے بنا دیا گیا کہ ولن ہیرو بن گیا،آئی جی صاحب ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اگر جوڈیشل انکوائری کی گئی تو پھر اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا خاص طور پر کیپٹن صفدر کو مشکل ہو گی کیونکہ جوڈیشل انکوائری میں نعروں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر ملٹری کا قانون لگے گا جس کے تحت کیپٹن (ر) صفدر کے کورٹ مارشل کا بھی امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.