بریکنگ نیوز: میانوالی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی شہر میانوالی کے لیے بڑا پیکج دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کیا کہ نئے پیکج پر کام جاری ہے، میانوالی کا ترقیاتی پیکج دوسرے اضلاع کے برابر لایا جائے گا۔انہوں نے خوش خبری سنائی کہ میانوالی کو

نیا ترقیاتی پیکج دیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میانوالی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ہے، میانوالی کے پیکج میں یونیورسٹی اور زچہ بچہ اسپتال شامل ہیں۔علاوہ ازیں میانوالی میں موجودہ اسپتالوں کی از سرنوبحالی، سڑکوں اور نئے اسکولز کی تعمیر بھی پیکج کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں جہاں کہیں بھی محرومیاں ہیں انہیں دور کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جس پر کام جاری ہے۔واضح رہے کہ میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہ سیٹ اپنے پاس رکھی، عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی اسی شہر کے ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر بختاور بھٹو کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاپ پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنی آواز بلند کی گئی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فحاشی ٹک ٹاک پر نہیں بلکہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔ ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو کمائی کرنے،حکومت کیخلاف آواز بلند کرنے کا موقع ملا، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن عمران خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *