ڈیڑھ ملین لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کا دعویٰ ۔۔۔ متحدہ اپوزیشن کا ہوش اڑا دینے والا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ڈیڑھ ملین لوگوں کو سڑکوں پر نکالے گی، گوجرانوالہ میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا،جلسوں کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا،اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو یہ اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ جلسے

کی تعداد تو میڈیا بتائے گا، انشاء اللہ گوجرانوالہ کا جلسہ گوجرانوالہ کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، اس کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا، ان جلسوں سے ہی معلوم ہوجائے گا۔عمران خان توکہتا تھا کہ میں ایک ملین لوگوں کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا لیکن وہ سکڑ کر25 ہزار رہ گئے تھے۔ پی ڈی ایم سڑکوں پر ڈیڑھ ملین لوگوں کو نکالے گی۔ آپ دیکھیں جب لاہور، کراچی، پشاور کوئٹہ سے قافلے چلیں گے، اس وقت تعداد کا بھی معلوم ہوجائے گا۔اگر مریم نواز کو گوجرانوالہ جلسے سے قبل گرفتار کیا گیا تو پھر تحریک کامیاب ہوجائے گی۔اگر حکومت نے بوکھلاہٹ میں ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مریم نواز کامیاب ہورہی ہے، تحریکوں کو دیکھا جائے تو لیڈر کے پابندسلاسل ہونے سے لیڈنگ رول کم نہیں ہوتا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر میاں نواز شریف نے استعفوں کا فیصلہ کرلیا ہے، تمام ارکان استعفے ان کے حوالے کردیے جائیں گے۔ جو استعفے دینے سے اختلاف کرے گا ان کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔یہ پارٹی پالیسی ہے، پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ورکنگ کمیٹی اور پارلیمانی رہنماؤں نے نوازشریف کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اگر اس فیصلے سے انحراف کرتا ہے تو اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کا دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر ہوگا، یہ فیصلہ اس وقت ہوگا جب سڑک گرم ہوگی۔ یہ جو لوگ باتیں کرتے ہیں کہ تحریک نہ چلائیں بلکہ استعفے دے دیں۔ وہ اس کی فکر نہ کریں، پی ڈی ایم قیادت کو بڑا معلوم ہے کہ استعفے کب دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو جب عزت ملے گی اور آئین کی بالادستی قائم ہوگی تو انقلاب ہوگا۔ہمارا مطالبہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، ہمارا مطالبہ یہ نہیں ہمیں اقتدار میں لے آئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *