بزدار حکومت پر سنگین الزام عائد۔۔۔ کہاں کہاں دھوکہ بازی سے کام لیا جا رہا ہے؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسیدحسن مرتضی نےکہا ہےکہ پنجاب بھر میں سہولت بازار کےنام پردھوکہ دہی کا بازار گرم ہے،ٹھگوں کا حکمران ٹولہ سہولت بازار کے نام سے عوام کو ایک دھوکہ دے رہا ہے،

سہولت بازار نیازی کےسہولت کاروں کیلئے ہیں عوام کیلئے نہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسیدحسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کےنام پر نیازی اپنے سہولت کاروں کے ذریعے قوم کی بچی کھچی دولت لوٹ رہا ہے،سہولت بازاروں میں سرکاری اہلکار تو موجود ہیں مگر اشیا نہیں، سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سہولت بازار میں آٹا 860 روپے میں دستیاب ہے لیکن ان جھوٹوں کے سرداروں کو کون بتائے کہ سہولت بازار میں تو آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازار کے نام پر قومی خزانے کو ایک اور ٹیکہ لگایا جا رہا ہے، جس طرح ان ٹھگوں نے اشیا غائب کر دی اسی طرح عوام ان کو غائب کر دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.