ڈونلڈٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کورونا کا شکار مگر۔۔ ان کے مخالف امیدوار جوبائیڈن اور ان کی بیوی کس حال میں ہیں؟ امریکہ سے ایک اور بڑی خبر

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا اور میری اہلیہ جل کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے اور تشویش کا اظہار کیا۔ مجھے امید ہے کہ اس سے ہمیں یہ یاد دہانی رہے گی کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہاتھ دھوتے رہنا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.