مغرب کے لوگ اس بات سے غافل ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے ہمارا کیا رشتہ ہے؟وزیراعظم عمران خان کاشاندا ر بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ نبی کریم ﷺ سے ہمارا کیا رشتہ ہے، ہمارانبی کریمﷺ سے رشتہ مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں آسکتا۔اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو حضرت محمد ﷺ

کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آٹھویں نویں اور دسویں جماعت میں نبی کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق مضامین شامل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی زندگی مغربی ممالک میں گزاری ہے، مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کہ ہماری نبی کریم ﷺ سے کتنی عقیدت ہے، مغربی معاشرے میں وہ ادب نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے۔یورپ میں مہم چلی کہ مسلمان آزادی اظہار کےخلاف ہیں، مغرب میں لوگ دین کی بہت کم تقلید کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یورپ میں چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے، مغرب میں تھوڑے سے لوگ ہیں جومسلمانوں کوبرا دکھاناچاہتے ہیں،۔عمران خان نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس میں کہاتھامسلم ممالک کومشترکہ کاوشیں کرناہوں گی، اہل مغرب مسلمانوں کی رسول کریمﷺ سے عقیدت کی نزاکت کونہیں سمجھتے۔مغرب کونہیں سمجھ،ہمیں ان کوبتانا چاہیے، مسلم ممالک کے سربراہان مل کران کوسمجھائیں،مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط بھیجے ہیں، اسلاموفوبیا کے باعث یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کی زندگی خطرے میں ہے، پاکستان ایک خاص مقصد کیلئے بناتھا۔ان کا کہنا تھاکہ 4ممالک میں ہولوکاسٹ سے متعلق بات کرنے پرجیل میں ڈال دیاجاتاہے،ہولوکاسٹ یہودی کمیونٹی کوبہت تکلیف دیتاہے۔ یورپ میں ہولوکاسٹ کیخلاف بات کرنے کی کسی کی جرات نہیں۔ یورپ کوباورکراناہوگاکسی کوتکلیف پہنچاناآزادی اظہاررائے نہیں ، پاکستان میں مسائل اس لیے ہیں کہ ہم اپنے مقصد سے ہٹ گئے، جیسے جیسے اپنے مقصد کی جانب بڑھیں گے پاکستان ترقی کرتاجائےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.