بریکنگ نیوز: چودھری شوگر ملز۔۔!! نواز شریف ، مریم ، حسین، شہباز شریف کی شامت آگئی، نیب نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اردو ٹی وی نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز ریفرنس کی تیاری بھی مکمل کر لی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف، حسین نواز، مریم نواز، شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کو ریفرنس میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 50 گواہان بھی ریفرنس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا چودھری شوگر ملزکے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے رقوم آتی تھیں، ملز میں1992 میں نواز شریف کو غیر ملکی کمپنی نے 1 کروڑ 55 لاکھ فراہم کئے تاہم ان سوالات کے جوابات معلوم نہیں ہو سکے کہ غیر ملکی کمپنی نے پیسے کیوں منتقل کئے تھے اور کمپنی مالک کون تھا۔ملز میں2001 سے 2017 کے درمیان بھاری سرمایہ کاری آئی تھی، غیر ملکیوں کو چودھری شوگر ملز میں لاکھوں کے حصص دیئے گئے اور وہی حصص مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی کے واپس کیے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی پر سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکیوں کا نام بطور پراکسی استعمال کرنے کا الزام ہے، جبکہ شریف خاندان پر سرمایہ کاری کے لیے استعمال رقم قانونی نہ ہونے کا الزام ہے۔نیب کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک کروڑ 11 لاکھ کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کیے گئے تھے۔ نیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں اہم دستاویزی ثبوت بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *