جعلی اکاؤنٹ کیس! آصف زرداری کو کمر توڑجھٹکا، پیپلز پارٹی کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں سندھ بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر

مبشرکریم نےعدالتی اشتہار پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہے، جس کے بعد نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دے دیا اور یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے اشتہارکے ذریعے یونس قدوائی کوطلب کررکھا تھا، یونس قدوائی پارک لین ریفرنس میں پہلےبھی اشتہاری قراردیےجاچکےہیں جبکہ ان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔خیال رہے تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا تھا فرنٹ کمپنیاں پارک لین اورپارتھینون یونس قدوائی نےبطور فرنٹ مین چلائیں، قرض اور کک بیکس کی رقوم یونس قدوائی نےہی جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں، یونس قدوائی کےدفتر پرچھاپےمیں اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹس کی مہریں بھی شواہد میں شامل کرلی گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *