اگر کوئی پارٹی پی ڈی ایم تحریک سے پیچھے ہٹی تو اس کے ساتھ کیاسلوک کیا جائے گا؟ اپوزیشن اتحاد میں پیپلزپارٹی نے ناقابل یقین شرط رکھ دی

لاہور(ویب ڈیسک )رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اگر کوئی پارٹی پیچھے ہٹی تو مجرم ٹھہرے گی۔ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں،ملک میں جلد نئے الیکشن چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16اکتوبر کو تاریخی جلسہ ہو گا، جلسہ بتائے گا

کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے کتنے تنگ ہیں، اگر کوئی بھی پارٹی پی ڈی ایم تحریک سے پیچھے ہٹتی ہے تو مجرم ٹھہرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں صرف این آراو کی ہی باتیں کرتے ہیں، ہم ملک میں نئے الیکشن چاہتے ہیں۔ حکومت کے اتحادی بھی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، وہ تو زبردستی حکومت کے ساتھ بٹھائے گے ہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے ، پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگاجس میں بلاول بھٹو، مریم نوازسمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتےکھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں کم کرنےکیلیےریاست تمام وسائل استعمال کریگی ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے سے ہی جائزہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا ۔ سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ حقیقی سپلائی کی قلت ہے یا مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ایسا ہوا ، اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ، ہم قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کا تعین کررہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے ، اور اس سلسلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیےریاست تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔دوسری طرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا ،ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے ،مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا ،کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *