کتنے لوگ آئے ، ماحول کیسا رہا ۔۔! گوجرانوالہ میں16اکتوبر کو اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی مانیٹرنگ ، کون سا ادارہ کرے گا؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کوگوجرانوالا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نےکہا ہےکہ 16اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کامقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے

کہ ریاست تمام شہریوں کے پُر امن اجتماع کی آزادی کےحق کا احترام اور تحفظ کرے۔ ایچ آر سی پی کاکہنا ہےکہ یہ بھی ضروری ہےکہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طورپر اپنی سیاسی آراء کااظہارکرسکیں، امید ہےکہ ریلی کے منتظمین ،شرکاء اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہےکہ حکومت کو پُرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرناہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *