جاتی جوانی آتا بڑھاپا اوپر سے موٹاپا ۔۔۔!!! پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ حق کی تازہ ترین تصویر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی ایک معروف اداکارہ آمنہ حق جو کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھیں انہوں نے اب سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصاویر شائع کی ہیں جس میں وہ بہت عمر رسیدہ دکھ رہی ہیں ۔ آمنہ حق پاکستان کی چند معروف ترین سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں جنہوں نے

پاکستان میں فیشن انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے اس وقت کی مشہور ماڈلز ونیزہ احمد، ایمان علی سمیت دیگر معروف ترین لوگوں کے ساتھ کام کر کے اپنا مقام پیدا کیا اور لوگوں سے خوب داد وصول کرتی رہیں۔سال 2009ءمیں انہوں نے فیشن ڈیزائنر عمار بلال کیساتھ شادی کر لی جس کے بعد وہ منظرعام سے غائب ہو گئیں اور گھریلو زندگی گزارنے لگیں۔ سال 2018میں آمنہ حق کی اپنے خاوند سےں علیحدگی ہوگئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نظر آنے لگیں۔آمنہ حق طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور شوبز کی چکا چوند سے دور زندگی گزارتی رہی ہیں مگر کچھ عرصے سے انہوں نے سوشل میڈیا کو جوائن کرتے ہوئے اپنے بارے میں سب کو بتانا شروع کیا۔ وہ مشہور سوشل میڈیا انسٹاگرام پر باقاعدگی کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔اگرچہ اب وہ بہت زیادہ موٹی یا عمر رسیدہ ہوچکی ہیں لیکن آمنہ حق وہ سپر ماڈل ہیں جنہوں نے اس وقت فیشن کی دنیا میں نام پیدا کیا جب ریمپ پر واک کرنے کیلئے بھی کوئی تیار نہیں ہوتا تھا۔ شوبز میں ریمپ واک کو متعارف کرانے والی ماڈلز میں آمنہ حق کا نام سب سے آگے ہے،انہوں نے نہ صرف فیشن انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا بلکہ دوسری کئی لڑکیوں کیلئے بھی رول ماڈل بنیں۔اس کے بعد شوبز میں ریمپ واک کی اہمیت بہت بڑھ گئی۔شوبز میں آنے والی لڑکیاں اپنے آپ کو آمنہ حق کی طرح بہترین ماڈل بنانا چاہتی ہیں ۔شوبز سے کنارہ کرنے والی کئی ماڈلز اور اداکارہ بعد میں پہچانی نہیں جاتیں جیسی کہ آمنہ حق کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *