تصویر کے 2 رُخ! ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کو جلسے سے نہیں روکیں گے اور دوسری طرف کیا کام ہو رہاہے ؟ سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کیخلا ف تحریک اپنے عروج پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے یہ ردعمل دیا گیا ہے کہ کسی جلسے کو نہیں روکے گی ، اسی حوالے سے حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس نے

سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ اپوزیشن جماعتوں کے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر اتار کر لوڈر رکشوں میں ڈال رہے ہیں ۔ معروف صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’’ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کے جلسے سے نہیں روکا جائے گا دوسری طرف گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے بینرز اتارے جا رہے ہیں اور کارکن گرفتار کئے جا رہے ہیں یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے حکومت اور اسکے سرپرستوں کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ‘‘

دوسری جانب اس وقت حکومت اور اپوزیشن کا ایک مقابلہ جاری ہے ، موجودہ سورتحال میں مسلم لیگ ن کی بڑی حکمت عملی یہ ہے کہ میڈیامیں اپنے دوست کالم نگاروں ، اینکر پرسنز، اور صحافیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑانے کی کوشش کررہی ہے ، جس کے لیے ظاہر کیا جائے گا کہ جیسے حکومت کا حامی میڈیا یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کا جھگڑا ہے، اور حکومت ن لیگ کو لڑوا رہی ہے۔سمیع ابراہم کے مطابق مسلم لیگ ن کی منصوبہ سازی میں ایک بات یہ ہے کہ میڈیا کو بطور خاص استعمال کیا جائے، اور جس کے ذریعے بتایا جائے کہ بہت بڑا جلسہ ہوگا، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اثر میڈیا نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے، جہاں ابھی یہ خبریں چل رہی ہیں کہ رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جب کہ جلسے کے دن خاص طور پر یہ دکھایا جائے گا کہ لوگوں کی بہت زیادہ تعداد اس میں شریک ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *