(ن)لیگ بازی مار گئی ۔۔۔تحریک انصاف کے درجنو ں قومی اراکین نوازشریف کے ساتھ رابطے میں ، عمران خان کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی کا دعویٰ ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف میں دراڑین پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ ہے کہ

تحریک انصاف کے کئی لوگوں نے نواز شریف سے رابطے کیے ہیں۔ایک درجن سے زائد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزرا کے ن لیگ لندن سیکریٹریٹ سے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزراء نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کیلئے ہاں کیے جانے کے بعد ملاقاتوں کو انتظام کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے بیشتر اراکین اسمبلی نواز شریف کے بیانیے سے سخت نالاں ہیں۔ درجنوں لیگی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما اپنی جماعت کو خیر باد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ اراکین اسمبلی نے تو باقاعدہ نواز شریف کیخلاف بغاوت بھی کر دی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کن جنگ ہے، جو ثابت کرے گا قانون طاقتور ہے، جتنے مرضی جلسے کریں، قانون ٹوٹا تو جیلوں میں ڈال دوں گا، اپوزیشن نے این آر او کیلئے فیٹف قانون میں بلیک میل کیا، این آر او لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، اگران کو این آر او مل گیا تو پاکستان کی تباہی ہوجائے گی، ان کے قرضوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی۔انہوں نے آل پاکستان انصاف لائرزفورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جان بوجھ الیکشن سے پہلے ریاست مدینہ کی بات نہیں کی، اس لیے کہ کوئی یہ نہ سمجھے میں نے ووٹ لینے کیلئے استعمال کررہا ہوں۔قائداعظم سے جب پوچھا گیا کہ آئین کیا ہوگا، تو وہ کہتے تھے کہ آئین 14سو سال پہلے بن چکا تھا، علامہ اقبال نے بھی ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے کی بات کی۔ریاست مدینہ کا بنیادی اصول قانون کی بالادستی تھی، جب نبی پاک ﷺ سے کسی سے پوچھا کہ وہ قریش کی خاتون ہے، اس کو معاف کردیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو اس کو بھی سزا ملے گی۔ کوئی بھی معاشرہ جس میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی وہ کبھی مقابلہ نہیں کرسکے گی۔دو سپر پاور تھی لیکن 636ہجری کو رومن سلطنت اور یونان کو شکست ہوئی۔اللہ قرآن پاک میں کہتا ہے کہ میرے نبی پاک ﷺ کی زندگی سے سیکھو، جو پیارے رسول ﷺ کے اصولوں پر چلے گا وہ اوپر اٹھ جائے گا۔ اس میں نمبرون چیز قانون کی بالادستی ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے پاکستان میں اب فیصلہ کن وقت ہے، بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں۔ ان سے پوچھو کیوں اکٹھے ہوئے ہیں؟ یہ اس لیے اکٹھے ہوئے کہ قانون کی بالادستی نہیں مانتے ۔یہ کہتے ہم چوری کریں، ڈاکے ماریں، ہمیں کوئی نہ پوچھے۔ عدالت نے2سال بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ کیا وہ کہتا مجھے کیوں نکالا؟ وہ اس لیے نہیں مانتے کہ وہ کہتے ہم قانون سے بالاتر ہیں۔اس کلاس کے 30سال دیکھ لو، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے؟ ہمارے جلسے ان سے کہیں بڑے تھے، ان سب کے جلسوں سے بڑا ہمارا جلسہ ہوتا تھا، لوگ نظریے پر نکلتے ہیں، خود لندن میں بیٹھا ہے، لیکن لوگوں کو کہتے باہر نکلیں، قیمے کے نان اور پیسے بھی کھلا دیں، پھر بھی لوگ نہیں نکلیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *