جو حضرت محمد ؐ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرے گا وہ ۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او کو خط لکھ کر ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ،امت مسلمہ کپتان کو مان گئی

لاہور(ویب ڈیسک)معروف سوشل اکائونٹ فیس بک پر اسلام مخالف مواد شائع ہونے کی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے فیس بک کے سی ای او سےمطالبہ کیا ہے کہ فیس بک سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کی جائے۔

اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے، ایسا مواد نفرت کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں،بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں, مسلمانوں کولباس سےعبادت تک ذاتی انتخاب سےروکاجارہاہے,بھارت میں مسلمانوں کےخلاف قوانین بنائےگئے ، مسلمانوں کومتعدد ممالک میں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس میں اٹیکس کو اسلام سے جوڑا جارہاہے اس کے علاوہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اجازت دی گئی،اسلاموفوبیابنیاد پرستی کا سبب بنے گا،مسلمانوں کورونا کا ذمہ دارٹھہرانا اسلاموفوبیا کا اثرہے۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ پرتنقیدپرپابندی کی تعریف کرتاہوں،اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پربھی ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.