بریکنگ نیوز:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بندی کے ایک سال بعد رہا کردیا گیا،انہیںمفتی کو گزشتہ سال اگست 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔محبوبہ مفتی بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ا?رٹیکل 370 کی معطلی کے بعد سے نظر بند تھیں اور ان سے کسی کو بھی ملنے کی

اجازت نہیں تھی۔تاہم گزشتہ سال محبوبہ مفتی سے ان کی والدہ اور بہن کو ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی گزشتہ سال 5 اگست سے نظر بند ہیں، تاہم انہوں نے نظر بندی کے فیصلے کے اگلے روز میڈیا سے بات کی تھی جس کے بعد ان کے گھر کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی اور پھر انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *