یہ ہوئی نا بات ۔۔۔!!! نیب اب تک کتنے سوارب روپے برآمد کرواچکا؟ جان کر آپ وزیراعظم عمران خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قیام سے لے کر اب تک 466ارب روپے برآمد کروا چکا ہے، کرپشن فری پاکستان نیب کا ایمان ہے۔نجی چینل سماءنیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے ،نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن

سے نجات دلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب قیام سے لے کر اب تک 466ارب روپے برآمد کروا چکا ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، نیب نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیکم کا نظام تعارف کروایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب بدعنوانی کی لعن کو جڑ سے اٹھا پھینکنے کے لیے کوشاں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی،سینیٹرز اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کئی ایسے بھی ہیں جو بہت دیر سے سیاست کے میدان میں ہیں اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا فریضہ اٹھایا ہواہے ، آپ کے کندھوں پر ذمہ داری ہے ، آپ بھی تو سوچتے ہوں گے کہ پاکستان کے اندر کیا ہوتاہے کہ کبھی یہاں پر ایک نظام ہوتاہے اور پھر اسے ختم کر کے دوسرا نظام آجاتاہے ، اس کے بعد تیسرا آجاتاہے ، یہ پاکستان کا آئین ہے جس کو آپ کئی مرتبہ پڑھ چکے ہوں گے ،میں بھی پڑھ چکا ہوں ، اس آئین کے مطابق نا پارلیمنٹ کو چلنے دیا جاتاہے اور نہ ہی عدلیہ کو چلنے دیا جاتاہے اور نہ پاکستان کے کئی دوسرے اداروں کو چلنے دیا جاتاہے ، ایسی طاقتیں جو اس پر مکمل طور پر حاوی ہو جاتی ہیں، زیادہ دور نہ جائیں 2017 میں یہ پاکستان کی خدمت کا ہم اپنا فریضہ انجام دے رہے تھے ،میں ہی اس فریضے کی سربراہی کر رہا تھا ، پاکستان کا وزیراعظم تھا ، یکا یک کیا ہو گیا ، کیا ہوا کہ مجھے بالکل مکھن سے بال کی طرح نکال کر پھینک دیا گیا ، کچھ آپ کو سمجھ آتی ہے، تو آتی ہو گی، مجھے نہیں آتی ،یہ حقیقت ہے ،پھر ایک وزیراعظم کو آپ نکال رہے ہیں ، کوئی معقول وجہ ہو تو میں بھی کہوں کے معقول وجہ تھی ، اگر میرے ساتھ یہ سلوک ہواہے تو اس کے پیچھے کو ئی معقول وجہ ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، میں کہتا کہ اس میں میرا بھی قصور ہے تو یہ فیصلہ میرے خلاف آیاہے تو ٹھیک ہے ، مجھے اپنے کیے کی سزا ملی ہے ، لیکن کیا یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ایک شخص کو اس لیے وزارت عظمیٰ سے نکال باہر کریں کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اور اس کے پاس ایک اقامہ تھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *