یہ بدلیں گے پاکستان کے حالات ۔۔۔؟ مریم نواز کی لاہور واپسی، طیارے کے تمام ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور مریم اورنگزیب نے طیارے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مزار قائد کا تقدس پامال کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ضمانت پر رہا ہونے کے

بعد لاہور روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں بھی انہوں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا ۔لیگی رہنماؤں نے جہاز میں ماسک پہنے بغیر سفر کیا ۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں لیگی رہنماؤں نے نعرے بازی بھی کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، مریم اورنگزیب ودیگر نے پرواز میں بغیر ماسک کے سفر کیا ، فضائی میزبان نے ماسک کے استعمال کا کہا تو نظر انداز کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت طیارے میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جارہا ہے لیکن کیپٹن (ر) صفدر اپنی سیٹ چھوڑ کر مریم کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئے ۔فضائی میزبان کے منع کرنے کے باوجود اس کی ہدایات نظر انداز کر دی گئیں، لیگی رہنماؤں نے پی آئی اے کے ایس او پیز سٹینڈرڈز کا بھی خیال نہ کیا ۔ لیگی رہنماؤں نے فلائٹ میں فیس ماسک بھی نہیں پہنے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا ۔ یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق مسافر اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا ، ایس او پیز خلاف ورزی پر مسافروں کے خلاف کپتان ایکشن لے سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔ رہائی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر مریم نواز کے ہمراہ لاہور واپس آ گئے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.