ملک بھر میں کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی آگاہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کل موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں

موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا- تاہم چترال اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔کشمیر/گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت42،مٹھی اور شہید بینظیر آباد 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ/کم سے کم درجہ حرارت :اسلام آباد میں 34/16لاہور میں 36/20،کراچی میں 35/26،پشاور میں 34/19،کوئٹہ میں 27/08،گلگت بلتستان میں 29/07،مظفرآباد میں 34/12،مری میں 24/14،فیصل آباد میں 37/20،ملتان میں 37/22لیہ میں 14/01 ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *