صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا بیماری میں مبتلا

سپر پاور ہونا بھی کام نہ آیا ۔۔۔ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات موصول

واشنگٹن(ویب ڈیسک) صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے وہ فیس ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے اس سے قبل ان کا وائٹ ہاﺅس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا. امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ چند روز ملٹری ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے ان میں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں.ہسپتال منتقلی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں جبکہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں. پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی8گرام ڈوز دی گئی ہے صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں انہیں وٹامن ڈی، ایسپرین، فیموٹائی ڈینfamotidine اور میلاٹونین melatonin بھی دی جارہی ہیں.گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا اور اہلیہ میلانیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاﺅس ہی میں ان کا علاج شروع کر دیا گیا تھا دوسری جانب امریکی سینیٹر مائیک لی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم نائب صدر مائیک پنس، انکی اہلیہ کیرین پنس، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن، انکی اہلیہ جل بائیڈن اور اسپیکر نینسی پلوسی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں.واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 48 لاکھ 31 ہزار 44 افراد متاثر اور 10 لاکھ 33 ہزار 235 ہلاک ہوچکے ہیں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 58 لاکھ 995 ہزار 323 افراد صحت یاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 79 لاکھ 2 ہزار 486 ہے. کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *