ایمانداری کی سب سے بڑی مثال قائم کر دی

پاکستانی ایئر ہوسٹس نے ایمانداری کی سب سے بڑی مثال قائم کر دی، اتنی رقم مسافر کو واپس کر دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گا

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی فضائی میزبان نے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی واپس کرتے ہوئے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرواز پی کے 214 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والامسافر جہاز سے اترتے وقت اپنے 21 ہزار 3 سو 85 اماراتی درہم اپنی نشست پر بھول گیا تھا۔جہاز خالی ہونے پر ائیر ہوسٹس بشریٰ سلیم کو مسافر کی رقم اس کی نشست پر پڑی ملی۔ائرہوسٹس بشریٰ سلیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام رقم ویجلینس سیکیورٹی عملے کے حوالے کردی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافر سے رابطہ کرکے گمشدہ رقم واپس لوٹادی۔ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والی ایئرہوسٹس کو سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے فون کیا آور ایمانداری پر شاباش دی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *