بریکنگ نیوز:کونسے دو بڑے منصوبوں کو وزیر اعظم عمران خان نےپاکستان کے لئے گیم چینجر قرار دے دیا؟ جانئے

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔نجی ٹی وی چینل “اے آر وائے نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ

منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، بنڈل آئی لینڈ سے چالیس ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی، بیرون ملک پاکستانی بنڈل آئی لینڈمیں سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے اور وہ سندھ حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ سندھ کو ہوگا، سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرناچاہیے کیونکہ ہم نے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اس لیے مہنگی ہوئی کیونکہ سپارکو نے نہیں بتا یا کہ بارشیں ہونے والی ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہدو بار بارشیں غلط وقت پر آگئیں ،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی کٹائی کے وقت بارشیں آگئیں،مسئلہ یہ ہوا جس ادارے کو بارشوں کی پیشگی اطلاع دینی چاہیے تھی وہ ادارہ ہی کام نہیں کر رہا تھا ،اب ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپارکو کا استعمال کر رہے ہیں اور ہم سیٹلائٹ سے امیجزدیکھیں گے۔ فوڈ سیکیورٹی ہمیشہ وفاقی حکومت کے پاس ہونی چاہیے ،اٹھارویں ترمیم میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ اب یہ ذمہ داری صوبو ں کے پاس چلی گئی ہے۔ہم صوبوں سے گندم چیک کر رہے ہیں تو پنجاب نے جتنی گندم بتائی اتنی گندم پیدا نہیں ہوئی ،پھر گندم میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.