بریکنگ نیوز: فیصل واڈا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سے ملاقات کی خبریں وزیراعظم تک پہنچ گئیں۔۔۔ وفاقی وزیر بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی پوزیشن پہلے والی نہیں رہی۔ روز ویلٹ کے معاملے میں زلفی بخاری کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے

ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دو ہفتوں سے غائب ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی پوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت نہ کریں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے پاس تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہو گیا ہے۔چنانچہ اب وہ عمران خان کے پسندیدہ کردار نہیں رہے۔ یاد رہے فیصل واوڈا پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے۔ یصل واوڈا پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کی تعلمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔ فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ریکارڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *