بریکنگ نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!!وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور اورنج میٹرو ٹرین چلانے کا حکم دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج میٹرو ٹرین کو آپریشنل کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 اکتوبر سے اورنج میٹرو ٹرین فعال کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اورنج میٹرو لائن ٹرین 25 اکتوبر

سے آپریشنل ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنج میٹرو لائن کا آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہو گا۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ کی جانب سے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 50 روپے رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اورنج میٹرو ٹرین کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 40 روپے رکھنے کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے اور جلد افتتاح کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایاتھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اورنج میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دور میں شروع ہوا تھا۔ جو کہ اب مکمل ہوا ہے، اس وقت اورنج ٹرین ٹرائل کے طور پر چل رہی ہے۔ اورنج ٹرین 25 اکتوبر سے عام شہریوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *