شاہ سلمان نے اپنا دل پاکستان کو دیا ہوا ہے

شاہ سلمان نے اپنا دل پاکستان کو دیا ہوا ہے کیونکہ اُن کے تو دل کا ڈاکٹر بھی پاکستانی ہے

لاہور( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مجھے مولانا فضل الرحمان کے “توڑ” کے لئے معاون خصوصی مقرر نہیں کیا ،میرے ساتھ وزیر اعظم نے کبھی مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور اُن کی ذات بارے گفتگو نہیں کی،مولانا فضل الرحمان میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں،اُن کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی سیاست لیکن ہم کسی کے غلام نہیں،حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی لڑائی ہمیشہ چلتی رہتی ہے،مہنگائی میں اضافہ الارمنگ صورتحال ہے،حکومت معاشی طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی کوششیں کر رہی ہے، پاک سعودی تعلقات کو کسی کی نظر نہیں لگ سکتی،دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں،شاہ سلمان نے مجھے کہا تھا کہ میں نے تو اپنا دل بھی پاکستان کو دیا ہوا ہے کیونکہ میرے تو دل کا ڈاکٹر بھی پاکستانی ہے،پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے پاکستان میں فر-قہ وار-انہ فسا-دات کی بڑی سازش کو ناکام بنایا ،دینی جماعتوں ،علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کو اب بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے،ملک بھر میں یونین اور تحصیل لیول پر امن کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں،ملک میں فر-قہ وار-یت پھیلانے اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت مسلکی فسا-دات پھیلانے والوں کے خلاف حکومت کوئی رعایت نہیں کرے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سختی کے ساتھ نبٹا جائے گا۔-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان احتسابی عمل کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،اُنہوں نے الزامات لگنے پر اپنے قریبی بندے جہانگیر ترین کو بھی کٹہرے میں کھڑا کردیا،وہ بندہ جو تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی کہلاتا تھا معافی تو اُسے بھی نہیں ملی تاہم میں سمجھتا ہوں کہ احتسابی عمل کو مزید شفاف اور بلا تفریق ہونا چاہئے تاکہ کسی کو احتساب کے نظام پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے،نیب کے موجودہ چیئرمین کو تو مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے مل کر لگایا تھا،اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت تو نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *