بریکنگ نیوز: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری۔۔!! نیب نے صبح صبح گیم ڈال دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا نے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے حتمی منظوری لینے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ مال کے

اہلکاروں کے ہمراہ مانسہرہ کا دورہ کیا اور تمام تر ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، نیب پشاور کی جانب سے دستاویزی ثبوت اور دیگر ریکارڈ نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کیا جائے گا، جس کے بعد کے بعد چیئرمین نیب سے گرفتاری کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق محکمہ مال سے مزید تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ مقامی لوگوں کے بھی بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر نیب پشاور میں پیش ہوئے جہاں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ چیئر مین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 10روز بعد مجھے گرفتار کیا جائیگا لیکن میری گرفتاری آخری ہوگی اور اس کے بعد عمران خان بھی ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے کے لیے سڑکوں پر ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *