مجھے نانی کہنے والا عمران خان آجکل چھپ چھپ کر کیا کام کرتا ہے ؟ مریم نواز پھٹ پڑیں کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ چھپ چھپ کر نواز شریف کی تقریریں سنتے ہیں۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی تصویر سے آپ آپے سے باہر ہوگئے، وہ تصویر بھی نشر کرنے

پر پابندی تھی، اگر ہمت ہے تو عوام کو سنادیں کہ نواز شریف نے کیا کہا تھا، اگر نواز شریف کی تقریر نہیں چلا سکتے تو اس پر تبصرے کرنا بھی تمہارا حق نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے والی نواز شریف کی تقریر تو ٹی وی پر نہیں چلی تھی پھر آپ نے یہ کہاں سے سنی ؟ کیا چھپ چھپ کے نواز شریف کی تقریر سن رہے تھے؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نانی ہونے پر فخر ہے، یہ رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے میرا مذاق اڑانے کیلئے بات کی اور کہا کہ یہ بچی ہے لیکن نانی ہے، میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں صرف ایک بچے کی نہیں بلکہ 2 بچوں کی نانی ہوں، میری نواسی کا نام کرینہ اور نواسے کا نام محمد ہے، جب میں تھکی ہوتی ہوں تو اپنی بیٹی کو کہتی ہوں کہ دونوں بچوں کو میرے پاس لے آؤ، یقین کریں کہ دل کی خوشی کا اس سے بڑا کوئی احساس نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اس رشتے کی تضحیک کی، اگر میں آپ کو نشانہ بنانا چاہوں تو میرے پاس ایسی باتیں ہیں جو میری زبان سے زیب نہیں دیں گی۔ آج بھی جب میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں تو میرے والد کرسی سے اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں، نانی اور دادی کے رشتے بہت مقدس ہوتے ہیں، یہ نصیب والوں کو ملتے ہیں ، یہ ان کو ملتے ہیں جو اپنے رشتے نبھانا جانتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جتنے بھی قائدین یہاں موجود ہیں وہ انتخابی میدان میں ہمارے حلیف اور حریف ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بیٹیوں کی طرح سر پر ہاتھ رکھتے ہیں، آصف زرداری صاحب مجھے بیٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، بلاول بڑی بہن کی طرح عزت کرتے ہیں، بلوچستان گئی تو 2 دن تک اچکزئی صاحب کے بیٹے نے میری گاڑی چلائی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *